رمضان میں عوام کو کم قیمت پر آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ
02-14-2026
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت اور پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
فلور ملز ایسوسی ایشن نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کا عندیہ ددیا ہے، پنجاب بھر کے 64 سہولت اور رمضان سہولت بازاروں میں آٹا کم نرخوں پر فروخت کیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب بھر میں آٹے کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی ، 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ صوبے بھر میں فلور ملزکی جانب سے 1550 آٹا سیل پوائنٹ قائم کئے جائیں گے۔ سیل پوائنٹ پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 اور 20 کلوکا تھیلا 1810 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔