برائلر گوشت کے نرخ 7 روپے کم، قیمت 475 روپے کلو مقرر

02-14-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتیں اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں جبکہ برائلر کے نرخ میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

برائلر کی قیمت میں 7 روپے کمی کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 475 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، تاہم صافی گوشت 530 روپے فی کلو تک شہریوں کو فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کے نرخ میں بھی 5 روپے کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ ریٹ زندہ برائلر 300 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 314 روپے فی کلو مقرر ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر 327 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت 250 روپے فی درجن پر برقرار ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 380 روپے مقرر کی گئی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ معمولی کمی کے باوجود قیمتیں اب بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔