لاہور: 289 ٹریفک حادثات میں 356 افراد زخمی

02-13-2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 289 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے.

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 356 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 137 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 219 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔