پنجاب میں فلڈ رسک مینجمنٹ کیلئے QR کوڈ سسٹم متعارف
02-13-2026
(لاہور نیوز) پنجاب میں پہلی بار فلڈ رسک مینجمنٹ کیلئے QR کوڈ سسٹم متعارف کروا دیا گیا، فلڈ پلین میپنگ کو ڈیجیٹل شناخت سے جوڑ دیا گیا۔ ایک QR کوڈ سے پورے سیلابی علاقے کا مکمل ڈیٹا حاصل ہوسکے گا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ کوڈ کے ذریعے ریئل ٹائک ڈیٹا اور بروقت وارننگ ممکن ہو سکے، سیلاب سے قبل محفوظ انخلاء کی منصوبہ بندی ڈیٹا کی بنیاد پر ہو گی، بچوں، بزرگوں اور معذور افراد کا ڈیٹا سسٹم میں محفوظ کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ ڈیٹا اور 20 سالہ سیلابی رجحانات سسٹم سے منسلک کردیا گیا، کوڈ سسٹم AI بیسڈ ارلی وارننگ کو مزید مؤثر بنائے گا، اس جدید سسٹم سے ریلیف کیمپس کے قیام اور امداد کی تقسیم میں شفافیت آئے گی، موسمیاتی تبدیلیوں کے دور میں ڈیجیٹل میپنگ ناگزیر ہے۔