رمضان سے قبل بارشوں کا نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کا امکان
02-13-2026
(لاہور نیوز) رمضان سے قبل ایران سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے ، جس کے باعث یکم رمضان المبارک کو ہلکی بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 15فروری کو ایران سے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو کوئٹہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 17 فروری کو داخل ہونے والے نئے مغربی سلسلے کے زیر اثر کراچی میں اٹھارہ تا انیس فروری یعنی یکم رمضان المبارک کو ہلکی بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ 18 یا 19 فروری کو ہلکی بارش، پھوار یا بونداباندی ہو سکتی ہے. مارچ میں یکے بعد دیگرے مغربی ہواؤں کے سلسلے داخل ہو سکتے ہیں جس کے تحت رمضان میں مزید بارش کی امید کی جا سکتی ہے.