لاہور: برکت مارکیٹ کے گودام میں خوفناک آتشزدگی

02-13-2026

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقہ برکت مارکیٹ میں پٹرول پمپ کے قریب ایک گودام میں آگ بھڑک اٹھی، ملحقہ عمارتوں کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے برکت مارکیٹ شیل پمپ کے قریب آگ لگنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق کالر  نے اطلاع دی کہ آگ ایک گھر میں لگی تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق گودام نما عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ دوسری جانب فائر اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر موجود ہیں اور کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی آگ پر قابو نہیں پا جاسکا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گودام میں بڑی تعداد میں کرسیاں موجود ہیں جس کی وجہ سے آگ پھیل رہی ہے جبکہ ہنگامی صورتِ حال کے پیشِ نظر اطراف کی عمارتیں بھی خالی کرانا شروع کردی گئیں ہیں تاکہ بڑے نقصان سے بچایا جا سکے۔