پیرا فورس کے جسمانی ٹیسٹ میں بے ضابطگی، 3 امیدوار گرفتار
02-13-2026
(لاہور نیوز) پیرا فورس کے جسمانی ٹیسٹ کے دوران مبینہ بے ضابطگی سامنے آئی ہے، جہاں من پسند امیدواروں کو مبینہ طور پر دوڑ کے دوران بیچ راستے شامل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق رننگ ٹیسٹ کے دوران تین امیدواروں کو اختتامی پوائنٹ کے قریب پیرافورس کی گاڑی سے اتار کر دوڑ میں شامل کیا گیا، ایک اہلکار نے اپنی نگرانی میں تینوں امیدواروں کو رننگ ٹیسٹ میں شامل کیا۔ معاملے کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر صدر قیصر عباس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں امیدواروں کو گرفتار کر لیا۔ اے سی صدر کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے جبکہ واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف بھی انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، معاملہ ڈی جی پیرا کے نوٹس میں لایا گیا ہے اور ذمہ دار اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔