عمران احمر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ تعینات

02-13-2026

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ کا تبادلہ کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن عمران احمر کو ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ  تعینات کر دیا گیا۔ عبدالکریم کی آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے بعد ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کی سیٹ خالی ہوئی تھی۔ پنجاب حکومت نے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔