پاک بھارت میچ،آئی سی سی نے5ممالک کے بورڈسربراہان کو مدعو کرلیا

02-13-2026

(ویب ڈیسک) آئی سی سی نے پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے 5ممالک کے بورڈ سربراہان کو مدعو کرلیا۔

پاکستان،بھارت،بنگلا دیش،سری لنکا اورافغانستان بورڈ کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے ،صدر بی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ 15فروری کوایشیائی ممالک کے کرکٹ بورڈ کے سربراہان کو مدعو کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاک بھارت میچ کے لیے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد ٹکٹ درخواستیں موصول ہوگئیں ،پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں شائقین کی گنجائش صرف 35 ہزار ہے۔ پاک بھارت میچ کی تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکی ہیں،پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔ پاک بھارت میچ کی ٹکٹس بلیک میں فروخت ہونے کا خدشہ ہے،پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچ بائیکاٹ کی وجہ سے متعدد ٹکٹس کینسل بھی ہوئی تھیں۔ کینسل ہونے والی ٹکٹس سری لنکن شائقین نے خرید لی تھیں۔