عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما سید زعیم قادری انتقال کر گئے

02-13-2026

(لاہور نیوز) عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما سید زعیم قادری انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سید زعیم قادری کو رات گئے دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں ڈیفنس کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام نمازِ مغرب کے بعد لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سید زعیم قادری اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے ترجمان بھی رہ چکے تھے۔