لاہور میں سردی کی شدت میں کمی، درجہ حرارت بڑھ گیا
02-13-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سردی کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے اور سردی کی شدت میں مزید کمی متوقع ہے۔