ہانیہ عامر کی عاصم اظہر پر شرارتی تبصرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

02-12-2026

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے عاصم اظہر شرارتی تبصرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔

رپورٹ کے مطابق  ایک تقریب کے دوران جب ہانیہ عامر سے پوچھا گیا کہ ان کا پسندیدہ گلوکار کون ہے تو انہوں نے مسکراتے ہوئے مزاحیہ تاثر دیا اور کہا ’’کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں عاصم اظہر کا نام لوں؟‘‘ ان کا یہ جملہ سنتے ہی محفل میں قہقہے گونج اٹھے جبکہ یہ مختصر سا تبصرہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے اور صارفین اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ ہانیہ عامر کا یہ انداز ایک بار پھر مداحوں کے لیے دلچسپی کا باعث بن گیا ہے، جس کے بعد دونوں ستاروں کے تعلق سے متعلق چہ مگوئیاں مزید تیز ہوگئی ہیں۔