عنبرین جان چیئرپرسن پیمرا مقرر، صدرِ مملکت نے منظوری دے دی
02-12-2026
(لاہور نیوز) صدرِ مملکت آصف زرداری نے چیئرپرسن پیمرا کیلئے عنبرین جان کی تقرری کی منظوری دے دی۔
پی ایم آفس ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان کی تقرری کی سمری منظوری کیلئے صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔ دوسری جانب پارلیمانی کمیٹی نے عنبرین جان کی بطور چیئرپرسن پیمرا تقرری کی سفارش کی تھی جس پر وزیراعظم نے سفارش صدر مملکت کو ارسال کی اور صدر آصف زرداری نے تقرری کی منظوری دے دی۔