پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم، سیزن 11 کیلئے پلیئرز آکشن مکمل
02-11-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کےگیارہویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کا آکشن مکمل ہوگیا۔
آکشن کا انعقاد لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ہوا جس میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی نیلامی کے لیے پیش ہوئے، ملتان سلطانز کی ٹیم اب نئے مالکان کے ساتھ ’راولپنڈی‘ کے نئے نام سے ایونٹ میں شریک ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پلیئرز آکشن کی تقریب میں آمد پر تمام فرنچائز مالکان نے ان کا بھرپور استقبال کیا، محسن نقوی نے تمام فرنچائز مالکان کو قومی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی مارخور والی اسپیشل کسٹمائزڈ ٹی شرٹس بطور تحفہ پیش کیں۔ آکشن میں سب سے پہلے پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے میں حاصل کرلیا، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے 7 کروڑ 90 لاکھ روپے جبکہ جنوبی افریقا کے رائیلی روسو کو 5 کروڑ 55 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرید لیا۔ پی ایس ایل میں نئی شامل ہونے والی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز نے جہانزیب سلطان کو 60 لاکھ روپے میں خریدا، پاکستان کے فاسٹ بولر محمد علی کو 2 کروڑ 15 لاکھ روپے میں نئی فرنچائز حیدرآباد نے خرید لیا جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف کو 7 کروڑ 60 لاکھ روپے لاہور قلندرز نے واپس حاصل کرلیا۔ نسیم شاہ 8 کروڑ 65 لاکھ روپے میں راولپنڈی جبکہ وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان 3 کروڑ 25 لاکھ روپے میں کراچی کنگز کا حصہ بن گئے، پاکستان کے جارح مزاج آل راؤنڈر صاحبزادہ فرحان کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے میں سیالکوٹ اسٹالینز نے خرید لیا، بنگلادیش کے آف اسپنر رشاد حسین کو 3 کروڑ روپے میں راولپنڈی جبکہ پاکستان کے نوجوان اسپنر مہران ممتاز کو ایک کروڑ 25 لاکھ روپے اسلام آباد یونائیٹڈ نے حاصل کرلیا۔ پاکستان کے نوجوان اسپنر فیصل اکرم ایک کروڑ 25 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے، پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کو ایک کروڑ 90 لاکھ روپے میں پشاور زلمی جبکہ ابھرتے ہوئے نوجوان اسپنر عرفات منہاس کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حاصل کرلیا۔ پاکستانی اسپنر اسامہ میر کو 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز جبکہ آل راؤنڈر جہانداد خان کو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرید لیا، قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو 5 کروڑ 85 لاکھ روپے میں کراچی کنگز نے حاصل کرلیا۔ پاکستان کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کو 7 کروڑ 95 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز نے واپس حاصل کرلیا، نیوزی لینڈ کے جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز ڈیرل مچل کو 8 کروڑ 5 لاکھ روپے میں راولپنڈی جبکہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے میکس برائنٹ کو ایک کروڑ 95 لاکھ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے خرید لیا۔ پاکستانی فاسٹ بولر خرم شہزاد کو 2 کروڑ 70 لاکھ روپے میں پشاور زلمی جبکہ محمد عامر کو 5 کروڑ 40 لاکھ روپے میں راولپنڈی نے حاصل کرلیا، پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر عبید شاہ کو 2 کروڑ 70 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز جبکہ کوشال پریرا کو 3 کروڑ 10 لاکھ روپے میں حیدرآباد نے خرید لیا۔ جارح مزاج وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں پشاور زلمی نے واپس حاصل کرلیا جبکہ خواجہ نافع کو 6 کروڑ 50 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرید لیا، پاکستان سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ خان کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں لاہور قلندرز نے حاصل کرلیا۔ پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد عزیز کو 92 لاکھ 50 ہزار روپے میں کراچی کنگز جبکہ محمد عرفان خان نیازی کو 2 کروڑ 90 لاکھ روپے میں حیدرآباد کنگزمین نے حاصل کرلیا، بائیں ہاتھ کے بلے باز عبداللہ فضل 67 لاکھ 50 ہزار روپے میں راولپنڈی جبکہ کیوی بلے باز مارک چیپمین 7 کروڑ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے۔ آسٹریلوی بلے باز ایشٹن ٹرنر کو 4 کروڑ 20 لاکھ روپے میں سیالکوٹ اسٹالینز جبکہ محمد وسیم جونیئر کو 4 کروڑ 10 لاکھ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حاصل کرلیا، پاکستانی فاسٹ بولر میر حمزہ کو 2 کروڑ 40 لاکھ روپے اور آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زیمپا کو 4 کروڑ 50 لاکھ روپے میں کراچی کنگز نے خرید لیا۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹر سیڈل کو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے اور جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں سیالکوٹ اسٹالینز نے حاصل کرلیا، عماد بٹ کو ٹیم راولپنڈی نے 80 لاکھ روپے میں خرید لیا، وسیم اکرم جونیئر کو اسلام آباد جونیئر کو 77.5 لاکھ، میر حمزہ سجاد کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 70 لاکھ میں خرید لیا۔ حمزہ سہیل کو کراچی کنگز اور بسم اللہ خان کو کوئٹہ نے خرید لیا، خالد عثمان کو 60 لاکھ روپے میں پشاور زلمی نے خرید لیا، کراچی کنگز نے عاقب الیاس کو 60 لاکھ روپے میں خرید لیا۔ محمد فاروق کو لاہور قلندرز نے 60 لاکھ میں خرید لیا، سمیر منہاس کو 1.90 کروڑ روپے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے خرید لیا۔ ثاقب خان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 60 لاکھ روپے میں خرید لیا۔ ثمین گل کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 60 لاکھ روپے میں خرید لیا۔ حسن خان کو حیدرآباد گنگز مین نے 1 کروڑ 85 لاکھ میں خریدا جبکہ سیمیول ہارپر کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 60 لاکھ روپے میں خریدا، ویسٹ انڈیز کے شیمار جوزف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 1 کروڑ 10 لاکھ میں اور بیون جیکبز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 60 لاکھ روپے میں خریدا۔ لیکلان شا اور ڈیلانو پوٹگیئٹر کو سیالکوٹ اسٹیلینز نے 60، 60 لاکھ روپے میں خریدا۔ خزیمہ بن تنویر کو کراچی کنگز نے 90 لاکھ میں حاصل کیا، اوٹنیل بارٹمین کو 1 کروڑ 10 لاکھ اور حماد اعظم کو 60 لاکھ روپے میں حیدرآباد کنگزمین نے خریدا۔ شایان جہانگیر کو بھی حیدرآباد کنگزمین نے خریدا۔ مائیکل بریسویل اور کوشل مینڈس کو 4 کروڑ 20 لاکھ اور 4 کروڑ 20 لاکھ روپے میں پشاور زلمی نے خریدا۔ داسن شناکا کو 75 لاکھ میں لاہور قلندرز نے خریدا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے رچرڈ گلیسن کو 1 کروڑ اور 10 لاکھ روپے میں حاصل کیا، جانسن چارلس کو کراچی کنگز نے 2 کروڑ روپے جبکہ افتخار احمد کو پشاور زلمی نے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدا۔ جوش فلیپی اور شان مسعود کو سیالکوٹ اسٹیلینز نے 2 کروڑ 30 لاکھ اور 65 لاکھ بالترتیب میں جبکہ سعود شکیل کو 65 لاکھ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ڈائن فاریسٹر کو ٹیم راولپنڈی نے 60 لاکھ روپے میں خریدا، محمد ناہید رانا کو پشاور زلمی نے 60 لاکھ روپے، پرویز حسین ایمان کو لاہور قلندرز نے 60 لاکھ روپے اور آصف آفریدی کو 2 کروڑ 40 لاکھ میں ٹیم راولپنڈی میں خریدا۔ آصف علی کو 60 لاکھ اور حسین طلعت کو 77 لاکھ 50 ہزار روپے میں لاہور قلندرز نے، حیدر علی کو 1 کروڑ 50 لاکھ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اور احسان اللہ کو کراچی کنگز نے 1 کروڑ 5 لاکھ روپے میں خریدا، کامران غلام کو ٹیم راولپنڈی نے 65 لاکھ روپے، محمد حسنین کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 77 لاکھ 50 ہزار روپے، شرجیل خان کو حیدرآباد کنگزمین نے 60 لاکھ روپے اور طیب طاہر کو لاہور قلندرز نے 60 لاکھ روپے میں خریدا۔ دپیندر سنگھ ایری کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 60 لاکھ روپے، آصف محمود اور حنین شاہ کو حیدرآباد کنگزمین نے 60، 60 لاکھ روپے، فواد علی اور محمد عامر خان کو 60، 60 لاکھ روپے میں ٹیم راولپنڈی نے اور مومن قمر کو 1 کروڑ 7 لاکھ اور 50 ہزار روپے میں خریدا۔ محمد اویس ظفر کو 60 لاکھ روپے میں سیالکوٹ اسٹیلینز نے، رضوان محمود کو 60 لاکھ روپے میں حیدرآباد کنگزمین نے، شاہزیب خان کو ٹیم راولپنڈی نے 60 لاکھ روپے میں اور ٹام کرن کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 4 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا۔ گوداکیش موتی کو 1 کروڑ 10 لاکھ میں لاہور قلندرز نے، مرزا طاہر بیگ کو پشاور زلمی نے 60 لاکھ روپے میں، سعد علی اور محمد طیب عارف کو حیدرآباد کنگزمین نے 60، 60 لاکھ روپے میں اور رضوان اللہ کو 60 لاکھ میں کراچی کنگز نے خریدا۔