پولیس میں احتساب، وزیر اعلیٰ نے ’’مریم کا انصاف پروجیکٹ ‘‘لا نچ کر دیا

02-11-2026

(لاہور نیوز) پولیس میں احتساب اور اصلاحات کے نئے دور کا آغاز، وزیر اعلی نے مریم کا انصاف پروجیکٹ لانچ کر دیا۔

مریم کا انصاف پنجاب پولیس میں احتساب کا بڑا آپریشن ثابت ہو گا، 58 ہزار سے زائد شکایات کے بعد پولیس نظام میں ہنگامی اصلاحات کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ناقص تفتیش اور مقدمات میں تاخیر پر زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہو گی، پولیس افسران کی جوابدہی کے لیے نیا سخت احتسابی نظام تشکیل دیا جائے گا، اس کے علاوہ شہریوں سے بدسلوکی اور زیادتی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا میکانزم بھی تیار کر لیا گیا۔ تمام آپریشنز کی ویڈیو ریکارڈنگ لازمی ہوگی ،گرفتاری اور چھاپوں کے ایس او پیز دوبارہ تیار، اختیارات کا غلط استعمال روکا جائے گا، شکایات کے فوری ازالے کے لیے گزیٹڈ افسر براہ راست ذمہ دار ہو گا، دو سالہ ریکارڈ کی چھان بین، کارکردگی کی بنیاد پر کارروائی متوقع ہے۔