فضائی آلودگی پھیلانے والے کارخانوں کیخلاف آپریشن

02-11-2026

(لاہور نیوز) شہر میں راوی کنارے نادہندگان اور فضائی آلودگی پھیلانے و الے کارخانوں کیخلاف آپریشن کیا گیا۔

دورانِ آپریشن بھینی ترکی روڈ محمود بوٹی کے علاقہ میں متعددکارخانے سربمہر کر دیئے گئے، واجبات کی عدم ادائیگی پر حافظ آئل ٹریڈرز، مسعود ٹیک، ساگا سٹیل ،لاثانی فاگنگ بند کر دی گئی، اسکے علاوہ اللہ توکل فاؤنڈری،اے اے سٹیل،ایم ایس میٹل انٹر پرائززلمیٹڈ کوسیل کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ ٹیکس وصولی بارے زیر و ٹالرنس ہو گا۔