لاہور: 249 ٹریفک حادثات میں 2 جاں بحق، 305 افراد زخمی

02-11-2026

(لاہور نیوز) شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، 249 ٹریفک حادثات میں 305 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 249حادثات رپورٹ ہوئے، ان حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق جبکہ 305 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 118شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، اس کے علاوہ 187معمولی زخمیوں کو موقع پرطبی امدادفراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔