پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز
02-11-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 936 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 186 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 82 ہزار 153 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔