جیل قواعد کیخلاف کوئی چیز ہو تو ملاقات پر پابندی ضرور لگتی ہے: عطا تارڑ
02-11-2026
(لاہور نیوز) وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل قواعد و ضوابط کیخلاف کوئی چیز ہو تو ملاقات پر پابندی ضرور لگتی ہے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ’’دنیا نیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے ملاقات کے بعد باہر آ کر اس کو ملک کیخلاف استعمال کرتے ہیں، سکیورٹی اداروں کو اپنی سیاست کیلئے نشانہ نہیں بنانا چاہئے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کب ہو گی اس بارے علم نہیں، اپوزیشن نے ہاؤس کے اجلاسوں میں شرکت کرنا شروع کی، یہ کمیٹیوں میں بھی واپس آئیں۔