علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع

02-10-2026

(لاہور نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کی تاریخ میں 25 فروری تک توسیع کر دی گئی۔

میٹرک، ایف اے، بی ایس اور بی ایڈ پروگرامز میں داخلے اب 25 فروری تک ہوں گے۔ ایسوسی ایٹ ڈگری اور سرٹیفکیٹ کورسز کے داخلوں کی تاریخ میں بھی 25 فروری تک اضافہ کر دیا گیا، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز کے لیے 17 فروری آخری تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔