فیض فیسٹیول 2026، غیر ملکی مندوبین شرکت کرینگے
02-10-2026
(لاہور نیوز) فیض فیسٹیول 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، فیسٹیول الحمرا آرٹ سنٹر میں 13 سے 15 فروری تک منعقد ہو گا۔
الحمرا آرٹ سنٹر میں فیض فیسٹیول کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے،فیسٹیول میں نامور سیاست دان،صحافی ، قانون دان ،فنکاروں سمیت غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے ۔ فیض فیسٹیول 2026 کے دوران مختلف موضوعات پر سیشنز ہوں گے اور مختلف پبلشرز کے سٹالز لگائیں جائیں گے جبکہ مشاعرے کتابوں کی رونمائی کتھک رقص اور سٹیج ڈرامے بھی دکھائیں جائیں گے۔