ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد ہیں، ٹریفک پولیس پنجاب

02-10-2026

(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس پنجاب نے ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی کمی اور ادائیگی میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ  لائسنس کارڈ کی کمی اور ادائیگی میں تاخیر کی خبریں بے بنیاد ہیں، ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی میں کسی قسم کی کمی یا تعطل نہیں جبکہ نجی کمپنی کی جانب سے ڈرائیونگ لاءسنس کارڈ کی سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے ڈرائیونگ لائسنس کارڈز کے تمام واجبات اور بلز باقاعدگی سے ادا کیے جا رہے ہیں، نجی کمپنی کے ساتھ ٹریفک پولیس پنجاب کے ورکنگ ریلیشن شپ بہترین اور مؤثر ہیں۔صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔ ٹریفک پولیس پنجاب کے پاس ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کی کسی قسم کی قلت نہیں، ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے والی کمپنی کے ساتھ تعلقات بمطابق کنٹریکٹ جاری ہیں۔