ہارون آباد سے لاہور بیٹی سے ملنے آیا شہری اغوا کے بعد قتل
02-10-2026
(لاہور نیوز) ہارون آباد سے لاہور بیٹی سے ملنے آیا شہری اغوا کے بعد قتل ہو گیا۔
پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن سے اغوا ہونے والے شہری کی لاش قصور سے ملی، امانت علی ہارون آباد سے اپنی بیٹی کو ملنے لاہور آیا تھا،مغوی چھ فروری کو بیٹی کے گھر سے کھانا کھا کر نکلا مگر واپس نہ آیا۔ امانت علی کے اغوا کا مقدمہ چھ فروری کو تھانہ گرین ٹاؤن میں انکی بیٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا، مغوی کی لاش ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں والا سے ملی، متعلقہ علاقے کی پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش کی تدفین کر دی۔ دوسری جانب پولیس نے قتل سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے، تاحال مقتول کی لاش ورثا کے حوالے نہ کی جا سکی۔