پاکستان کی جانب سے انڈیا سے کھیلنے کا فیصلہ کرکٹ کی روح کے مطابق ہے: شاہد آفریدی

02-10-2026

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے انڈیا سے کھیلنے کا راستہ اختیار کرنے سے کرکٹ کی روح برقرار رہی اور ٹی 20 ورلڈکپ کی ساکھ محفوظ ہوئی۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی  نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کے فیصلے سے نہ صرف ایونٹ کے تقدس کا تحفظ ہوا بلکہ عالمی سطح پر کھیل کے استحکام کو بھی یقینی بنایا گیا۔ انہوں  نے کہا کہ کرکٹ جیت گئی اور یہ کھیل بدستور دنیا میں فاصلے کم کرنے اور اختلافات کے خاتمے میں پل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔