عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ، چاندی مستحکم
02-10-2026
(لاہور نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر اضافے کے ساتھ 5 ہزار 35 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 500 روپے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے ہو گئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 286 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 51 ہزار 184 روپے کی سطح پر آ گئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، فی تولہ چاندی کی قیمت 8 ہزار 615 روپے پر برقرار رہی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بدستور 7 ہزار 385 روپے پر مستحکم رہی۔