اے این ایف کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی، منشیات سمگلنگ ناکام
02-10-2026
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک نشہ آور گولیوں کی بھاری مقدار میں سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان اے این ایف نے بتایا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ پر 32 کارٹنز پر مشتمل کھیپ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے، کارٹنز سے 14,70,000 ٹراماڈول گولیاں (808.5 کلوگرام وزنی) اور 57,600 ویلیم گولیاں (ڈائزیپام) (17.280 کلوگرام وزنی) برآمد ہوئی۔ اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ کھیپ نائیجیریا کیلئے بُک کروائی گئی تھی، ضبط شدہ گولیوں کا مجموعی وزن 825.78 کلوگرام ہے۔ ترجمان کے مطابق برآمد گولیاں تحویل میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔