وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بسنت منانے پر علیمہ خان کو ردعمل دیدیا
02-09-2026
(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے نیازی خاندان کے بسنت منانے پر ردعمل دے دیا۔
عظمی بخاری نے کہا ہے کہ منافقت ختم ہے اس خاندان پر، عظمی بخاری نے طنز کیا کہ ہمارے کاروبار چلیں گے لوگ بند کر دیں۔ عوام بسنت نہ منائیں لیکن ہمارا ٹبر منائے گا، ویسے یہ بھی فرمان تھا انکا 8 فروری کو سارا آسمان فتنہ خان کی تصویروں سے بھرا ہو گا، خود سادی پتنگیں بمعہ اہل واعیال منا چکی ہیں۔ عظمی بخاری نے پوچھا اب ان کا کیا کرنا ہے جو ان تصویروں کو پرانا کہہ رہے تھے؟باجی خود مان رہی ہے۔