سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے نئے قوانین جاری

02-09-2026

(لاہورنیوز) سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے نئے قوانین جاری کردیے گئے۔

  نیپرا نے پروسومر ریگولیشنز 2026 جاری کر دیں ، نیٹ میٹرنگ 2015 ریگولیشنز ختم کرکے نیا نیٹ بلنگ سسٹم نافذ کیا گیا،پروسومرز اب نیٹ بلنگ سسٹم کے تحت بجلی فروخت کر سکیں گے، پیدا شدہ بجلی نیشنل ایوریج انرجی پرچیز پرائس پر خریدی جائے گی۔ ڈسکوز صارفین کو دو طرفہ میٹر یا علیحدہ میٹر لگوانے کے پابند ہوں گے، ایک کلوواٹ سے ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کرنے کی اجازت ہو گی، پروسومر معاہدہ پانچ سال کے لیے ہوگا، بعد ازاں تجدید ممکن ہوگی، 250 کلوواٹ یا زائد نظام کے لیے لوڈ فلو سٹڈی لازم قرار دی گئی۔ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر کی 80 فیصد گنجائش تک کنکشن دیا جا سکے گا، درخواست مکمل ہونے پر 15 دن میں انٹرکنکشن فراہم کرنا لازم ہوگا، نیپرا سات دن میں کنکرنس جاری کرنے کا پابند ہوگا ،صارفین کی اضافی پیداوار اگلے بل میں ایڈجسٹ یا سہ ماہی ادائیگی ہوگئی۔ ڈسکوز کو غیرقانونی توسیع روکنے کے لیے مانیٹرنگ کا اختیار ہوگا، معاہدے کی خلاف ورزی پر کنکشن منقطع کیا جا سکے گا، حفاظتی آلات اور بین الاقوامی معیار پر پورا اترنا لازم قراردیا گیا جب کہ نئے ریگولیشنز فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ دوسری جانب نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کااطلاق بائیوگیس صارفین پر بھی ہو گا ، نئی ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروادیا گیا ، بلنگ سائیکل کے اختتام پربلنگ نظام کے تحت بل جاری ہوگا ، نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائے گی۔ نیٹ میٹرنگ صارفین کوموجودہ رائج ٹیرف کے حساب سے بجلی فراہم کی جائے گی، نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی پر صارفین کو سہ ماہی بنیادوں پرادائیگی ہو گی۔ علاوہ ازیں نیٹ میٹرنگ کے لیے معاہدے کی مدت پانچ سال تک محدود کردی گئی، معاہدہ ختم ہونے کے بعد مزید پانچ سال کی تجدید کی جائے گی۔