لاہورمیں بسنت فیسٹیول سے ثقافت بحال ہوئی: مریم نواز

02-09-2026

(لاہورنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہورمیں بسنت فیسٹیول سے ثقافت بحال ہوئی۔

صوبائی دارالحکومت بسنت فیسٹیول کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز بسنت پنجاب کےکلچرمیں انتہائی اہمیت کی حامل ہے، بسنت کےتہوارکوکامیاب بنانے میں عوام نےاہم کردارادا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کوبھی شاباش دیتی ہوں، محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی شاباش دیتی ہوں، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نےبہت اچھا کام کیا، میڈیا نےبھی پنجاب کا مثبت امیج اُجاگرکیا، فارن میڈیا نےبھی پنجاب کے کلچر کو اُجاگرکیا۔   وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہورمیں بسنت کی بحالی سے ثقافت بحال ہوئی، کراچی،خیبرپختونخوا،بلوچستان،آزادکشمیر،گلگت بلتستان سےلوگ بسنت منانے آئے، بسنت کےدوران لوگوں نےاپنےدکھ اوراختلافات بھلا دیے۔ مریم نواز نے کہا کہ لاہورکےعوام نےمیرے اعتماد کی لاج رکھی، پی ٹی آئی نےاتوارکےدن ہڑتال کی کال دی، پنجاب میں زیرو شٹرڈاؤن ہڑتال تھی، لاہور کے شہریوں نےہڑتال کواگنورکیا، لوگوں نے جلاؤگھیراؤ، فساد،فتنہ کے کلچر کو مسترد کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ارب پتی لوگوں نےغریب عوام کونقصان پہنچانے کے لیے ہڑتال کی کال دی، پنجاب نےمنفی باتیں پھیلانےوالوں کی ہڑتال کی کال کومسترد کردیا، گلے پرڈور پھرنے کے دو،تین واقعات ہوئے ہیں،میں ابھی کہوں گی چند دنوں تک سیفٹی راڈ لگا کررکھیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے کوئی زورزبردستی سےکام نہیں لیا، پیار سے بات کی،انفرادی غلطی کی وجہ سے چند واقعات ہوئے ہیں،ایک بھی موت گلا کٹنے سے نہیں ہوئی، پہلے بسنت کو خونی بسنت کہا جاتا ہے، لوگوں کےگلےکٹتےتھے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں سب سےزیادہ جینزی کےلیےخوش ہوں، بسنت کےدنوں عوام نےخوشی خوشی قانون پرعمل درآمد کیا،کوئی ناراض نہیں ہوا، قوم نے بہت تکلیف دہ وقت دیکھے ہیں، بسنت کے دنوں اربوں روپے کا کاروبارہوا، مجھے ریکوسٹ آئی کہ بسنت کا وقت بڑھا دیا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے صبح 5 بجے تک بسنت کا وقت بڑھا دیا، یہاں لوگ آوازیں دیتےرہ گئےکہ لوکل لوگ احتجاج کےلیےباہرنکل آئیں لیکن کوئی نہیں نکلا۔