سانحہ بھاٹی گیٹ: عدالت نے گرفتار 5 ملزموں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

02-09-2026

(لاہور نیوز) بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے میں پیش رفت سامنے آ گئی۔

ضلع کچہری لاہور کی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس  نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے گرفتار 5 ملزمان کو صلح کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے صلح کی بنیاد پر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔ دوران سماعت مدعی کا کہنا تھا کہ ہم ملزمان کبخلاف مزید کارروائی نہیں کرنا چاہتے، ملزمان کو بری یا مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں، یاد رہے کہ تھانہ بھاٹی گیٹ پولیس نے ماں بیٹی کے جاں بحق ہونے پر مذکورہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا، ملزمان میں سلمان یاسین، عثمان یاسین، احمد نواز سمیت پانچ ملزمان شامل ہیں۔