سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
02-09-2026
(لاہور نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 5 لاکھ 19 ہزار 462 روپے تولہ ہو گیا۔ علاوہ ازیں 10 گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 30 روپے اضافے سے 4 لاکھ 45 ہزار 354 روپے ہو گئی ہے۔