ساندہ: بسنت پر صحافی زین ملک چھت سے گر کر جاں بحق
02-08-2026
(لاہور نیوز) ساندہ کا رہائشی صحافی زین ملک چھت سے گرکر جاں بحق ہوگیا۔صحافی زین ملک کو زخمی حالت میں میاں منشی ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکااور ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔
بسنت کے موقع پر ساندہ کا رہائشی صحافی زین ملک چھت سے گر کر جان بحق ہو گیا، زین ملک کو زخمی حالت میں میاں منشی ہسپتال لجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ متوفی زین ملک نجی ٹی وی چینل میں بطور سپورٹس رپورٹر کام کر رہے تھے، صحافی زین ملک سابق صدر لاہور پریس کلب میاں شہباز کے کزن تھے۔