’بسنت کے موقع پر چرخی کا استعمال منع ورنہ قانون کا سامنا ‘وزیر اعلی پنجاب کا سخت حکم
02-08-2026
(لاہور نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایکس پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس مین تحریر کیا ہے کہ ’’ بسنت کے موقع پر چرخی کا استعمال منع ہے ورنا آپ کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا‘‘۔
یہ پابندی پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کردہ سخت حفاظتی ضابطوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد پتنگ بازی کو محفوظ بنانا اور حادثات (جیسے کٹنے، گرنے یا بجلی کے تاروں سے ٹکراؤ) سے بچانا ہے، اہم ضابطے جو حکومت نے جاری کیے ہیں، صرف 9 دھاگوں پر مشتمل کاٹن (کپاس) کی ڈور (پنا) کا استعمال جائز ہے۔ خلاف ورزی پر قید (3 سے 7 سال تک)، جرمانہ (لاکھوں روپے تک) اور سخت قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔ بسنت کے تہوار کے موقع پر چرخی کا استعمال کرنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا، وزیراعلیٰ مریم نواز، پنجاب پولیس اور محکمہ داخلہ کی جانب سے بار بار اپیل کی گئی کہ صرف منظور شدہ سامان استعمال کریں تاکہ تہوار خوشگوار اور محفوظ رہے۔