بسنت پر ہوائی فائرنگ، ملزم گرفتار سے پستول اور گولیاں برآمد

02-08-2026

(لاہور نیوز) لیاقت آباد میں بسنت کے تہوار پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

لیاقت آباد پولیس نے کے مطابق ملزم سیموئل مسیح سے پستول اور گولیاں برآمدکرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم سرعام ہوائی فائرنگ اور  اسلحہ کی نمائش کر ریا تھا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سیموئل مسیح کو گرفتار کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی نے بروقت کارروائی کرنے پر لیاقت آباد پولیس کی ٹیم کو شاباش دی، ایس پی شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔