لاہور: ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 310 افراد زخمی
02-08-2026
(لاہور نیوز) لاہور شہرمیں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستورتھم نہ سکا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 273 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 310 افراد زخمی ہوئے،107 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 203 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔