بسنت منانے کیلئے لاہور آنیوالا نوجوان چھت سے گر کر جاں بحق

02-08-2026

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے بلال گنج میں بسنت منانے کیلئےسیالکوٹ سے آنیوالا16 سالہ نوجوان چھت سے گر کر جان بحق ہو گیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق نوجوان زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر جانبر نہ ہو سکا، متوفی کی شناخت 16 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی، عبد اللہ سیالکوٹ سے بسنت منانے لاہور آیا ہوا تھا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ضروری کارروائی کرتے ہوئے لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔