عوامی کالونی کے قریب نومولود بچی کی لاش برآمد
02-08-2026
(لاہور نیوز) عوامی کالونی، گلی نمبر ایک فیروزپور روڈ کے قریب سے نو مولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور ایمرجنسی وہیکلز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نومولود بچی پہلے ہی مردہ حالت میں پائی گئی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔