لاہور میں ڈور پھرنے کا ایک اور واقعہ، بچہ شدید زخمی

02-08-2026

(ویب ڈیسک) شہر میں ڈور پھرنے سے زخمی ہونے کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ، پولیس کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں زین نامی بچہ گلے پر ڈور پھرنے کے باعث شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی بچے کے گلے پر 15 ٹانکے لگائے گئے ہیں، جبکہ بچے کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ واقعہ کے بعد اہلِ علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ پتنگ بازی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ قیمتی جانوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔