آئی سی سی سے رجوع نہیں کیا، پی سی بی نے بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کر دیا
02-08-2026
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے رجوع کرنے کے بھارتی میڈیا کے تمام دعوے مسترد کر دیئے۔
پی سی بی ترجمان عامر میر نے کہا کہ پی سی بی بھارتی سپورٹس صحافی وکرانت گپتا کے دعوے کو مسترد کرتا ہے، پی سی بی نے آئی سی سی سے رجوع نہیں کیا۔ ترجمان پی سی بی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ہندوستانی میڈیا کے گماشتے افسانے پھیلانے میں مصروف ہیں۔ عامر میر نے کہا کہ تھوڑا صبر اور وقت واضح طور پر دکھائے گا کہ اصل میں کس نے دستک دی اور کس نے نہیں کی۔