سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

02-07-2026

(لاہور نیوز) سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ہے۔

سونے کے فی تولہ نرخ میں 11700 روپے اضافہ ہونے سے نئی قیمت 519462 روپے تولہ تک پہنچ گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 10030 روپے بڑھ گئی جس بعد دس گرام سونے کے نرخ 445354 روپے تولہ تک پہنچ گئے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 117 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس سونے کی قیمت 4967 ڈالر ہو گئی ہے۔ ملک میں چاندی کی قیمت بھی مزید 444 روپے بڑھ گئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 8269 روپے تک پہنچ گئی ہے۔