بسنت کا دوسرا روز:رات بھر جشن کے بعد شہری آرام میں مصروف، آسمان پتنگوں سے خالی

02-07-2026

(لاہور نیوز) بسنت کے دوسرے دن صبح سویرے لاہور کا آسمان پتنگوں سے خالی ہے۔

گلیاں، چھتیں اور چھجے خاموش، رات بھر کے جشن کے بعد شہر نیم خوابیدہ، شہری تھکن اتارنے کے لیے آرام میں مصروف ہیں، البتہ کئی شہری ناشتہ پوانٹس پر مختلف کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ لاہور میں بسنت کا جشن آج بھی بھرپور انداز میں جاری رہے گا۔ بسنت کے پہلے روز بھی مہنگی ڈور،پتنگوں کے باعث شہریوں کی اکثریت بسنت منانے سے محروم رہی تھی۔ گزشتہ روز ہوا نہ چلنے کے باعث بھی  شہری متاثر ہوئے تاہم آج بسنت کے دوسرے روز شہر میں ہوا کی رفتار تیز ہے،امید ہے شہری بہتر طور پر بسنت کے تہوار سے محظوظ ہوں گے۔