پی سی ایل: حیدرآباد ٹیم نے بھی آسٹریلوی سٹار بیٹر کو سائن کر لیا

02-07-2026

(ویب ڈیسک) سٹیو سمتھ کے بعد ایک اور آسٹریلوی بیٹر پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گیا۔

آسٹریلیا کے نامور مڈل آرڈر بیٹر مارنوس لبوشین پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔ پی ایس ایل ٹیم حیدرآباد نے مارسن لبوشین کو ڈائریکٹ سائننگ کے طور پر ٹیم کا حصہ بنا لیا۔ آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر بیٹر مارنوس لبوشین پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنیں گے۔ لبوشین نے اس سے قبل صرف بگ بیش لیگ اور انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں شرکت کی ہے۔ سابق آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ کو سیالکوٹ سٹالینز نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے، سیالکوٹ سٹالینز نے سٹیو سمتھ کو ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔