لاہور: ٹریفک حادثات میں 293 افراد زخمی
02-06-2026
(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات سے مجموعی طور پر 258 ٹریفک حادثات رپورٹ کیے گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق شدید زخمی ہونے والے 102 افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 191 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ محتاط ڈرائیونگ کریں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔