سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا سیف سٹی کا دورہ، انتظامات کا جائزہ
02-06-2026
(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کرتے ہوئے بسنت کے موقع پر انتظامات کا جائزہ لیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بسنت کے موقع پر سیف سٹی کے ذریعے سخت نگرانی کے انتظامات کا جائزہ لیا، سینیئر صوبائی وزیر کو لاہور میں بسنت کے تین دنوں کے دوران ٹریفک، شہر میں آمد و رفت اور نگرانی کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی. بریفنگ میں کہا گیا کہ بسنت کے تین دن کے دوران 519 بسیں شہریوں کو مفت آمد و رفت کی سہولت دیں گی، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر سپیڈو، ریڈ، گرین، الیکٹرو اور ہائر ایجوکیشن کی بسیں اس آپریشن میں حصہ لیں گی۔ شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت دینے کے لیے 6000 یانگو رکشے فری سروس دے رہے ہیں، رکشہ سروس سے روزانہ 6 لاکھ افراد محفوظ اور آسان سفر کر سکتے ہیں۔بسنت کے موقع پر 14 لاکھ موٹر بائیکس پر سیفٹی راڈز لگ چکے ہیں، 510 ناکے لگائے گئے ہیں، تمام حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کے کیمرے اور ڈرون بسنت کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔