حج ویزا کیلئے بائیو میٹرک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن 8 فروری مقرر
02-06-2026
(لاہور نیوز) ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ جج ویزا بائیو ایپ سے بائیو میٹرک مکمل کرنے کے لیے ڈیڈ لائن 8فروری ہے۔
عازمین حج موبائل ایپ ’سعودی ویزا بائیو‘ کے ذریعے گھر بیٹھے فنگر پرنٹ مکمل کریں، عازمین حج کی سہولت کے لیے تاشیر سینٹرز بھی ہفتہ اور اتوار صبح نو سے شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے۔ اس کے علاوہ رش سے بچنے کے لیے سعودی ویزا بائیو ایپ سے ہی فنگر پرنٹس مکمل کریں، بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزا نہیں لگے گا، دوسری جانب 80 سال سے زائد عمر کے عازمین حج بائیو میٹرک سے مستثنیٰ ہیں۔