کاہنہ: ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا

02-06-2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقہ ڈی ایچ اے رہبر گیٹ نمبر 3 کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

  ایدھی ترجمان  کے مطابق دو کاروں کے تصادم کے نتیجے میں 50 سالہ حسیب اشرف جاں بحق ہو گیا۔  پولیس کارروائی کے پیش نظر میت مردہ خانہ منتقل کر دی گئی ہے۔