ایمرجنسی آلات سے لیس 25 ایمبولینسز اسلام آباد روانہ کر دیں: مریم نواز

02-06-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ امام بارگاہ دھماکے کے متاثرین کی فوری مدد کے لیے 25 ایکویپڈ ایمرجنسی ایمبولینسز اسلام آباد روانہ کر دی گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ضلع راولپنڈی کے تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے، راولپنڈی کے ہسپتالوں میں سرجیکل ٹیمیں، اینستھیزیسٹ، آرتھوپیڈک اور نیورو سرجری کے ماہرین کو سٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زخمیوں کو بروقت اور موثر طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلڈ بینکوں میں عملے کی موجود ہو گا، مریم نواز  نے کہا کہ راولپنڈی کے ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز کو تمام ضروری آلات سے لیس کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ کمشنر اور ڈی سی راولپنڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کریں۔