بسنت کا اعلان ایک مشکل مگر بروقت فیصلہ تھا، مریم اورنگزیب

02-06-2026

(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بسنت کا اعلان کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا، تاہم یہ فیصلہ ڈیڑھ سال قبل کیا گیا تھا اور اس پر مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ عملدرآمد کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنا منظم اور آرگنائزڈ ثقافتی فیسٹیول پہلے کبھی نہیں ہوا ہو گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں بسنت کو محفوظ اور منظم انداز میں منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں 14 لاکھ موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگ چکے ہیں جو شہریوں کی حفاظت کیلئے ایک بڑا اقدام ہے۔ سینئر صوبائی وزیر کے مطابق بسنت کے موقع پر شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے لاہور میں 519 بسیں مفت سفر کیلئے دستیاب ہیں تاکہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور محفوظ آمدورفت کو یقینی بنایا جا سکے۔