عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی مزید سستا

02-06-2026

(ویب ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی مزید سستا ہو گیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط ایک تولہ سونا مزید 21400 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونا 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے کا ہو گیا۔ دس گرام سونا 18 ہزار 347 روپے مزید سستا ہو گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 324 روپے ہو گئی۔  عالمی مارکیٹ میں سونا 214 ڈالر سستا ہو کر 4850 ڈالر تک گر گیا۔ دوسری طرف ایک تولہ چاندی 1430 روپے کی کمی کے بعد 7825 روپے تک گر گئی۔