پتنگ بازی کیلئے محفوظ مقام کا انتخاب، بجلی کی تاروں سے دور رہیں، لیسکو
02-06-2026
(لاہور نیوز) بسنت کے موقع پر لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے صارفین کو حفاظتی اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بسنت کو خوشیوں بھرا اور محفوظ بنایا جا سکے۔
ترجمان لیسکو نے کہا کہ پتنگ بازی کیلئے مناسب فاصلہ اور محفوظ مقام کا انتخاب کریں اور بجلی کی تاروں اور تنصیبات سے دور رہیں۔ انجینئر محمد رمضان بٹ نے واضح کیا کہ دھاتی ڈور کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے کیونکہ یہ نہ صرف انسانی جان کیلئے خطرناک ہے بلکہ گرڈ سٹیشن کو بھی نقصان پہنچا سکتی ہے، اگر ڈور بجلی کی تاروں پر الجھ جائے تو لوہے کی سلاخ، بانس یا دھات جیسی اشیاء استعمال کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ یہ کرنٹ لگنے کا سبب بن سکتی ہیں۔ سی ای او لیسکو نے صارفین کو ہدایت دی کہ گیلی چھت یا نم جگہ پر پتنگ بازی سے گریز کریں کیونکہ نمی کے باعث بجلی کے کرنٹ کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے، انہوں نے بچوں کو بجلی کے کھمبوں، ٹرانسفارمرز اور تاروں سے دور رکھنے کی بھی اپیل کی۔